چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز نے سابقہ کارکنوں کے گھر جلا دیے۔بی آر ایس او

پاکستانی فورسز نے سابقہ کارکنوں کے گھر جلا دیے۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15نومبر کو ریاستی فورسز نے تمپ کے علاقے بالیچہ میں یلغار کرتے ہوئے بی آر ایس او کے سابقہ کارکن عاصم گل محمد، امداد انور، عاصم بلوچ کے داماد اشرف موسیٰ اور واحد شائین کے گھروں کو لوٹ کھسوٹ کے بعد جلا دیا۔ ریاستی فورسز نے ان کے اہلخانہ کو سنگین نوعیت کی دھمکیا دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوگ اپنی جدوجہد سے دستبردار نہ ہوئے تو سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔یاد رہے کہ واحد شائین کا 12سالہ بیٹا گزشتہ 8ماہ سے لاپتہ ہے جسے پاکستانی فورسز نے اغواء کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔حمدان بلوچ نے کہا کہ ریاست خوف و حراس پھیلا کر بلوچ قوم کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتا۔ بلوچ قوم اپنی نظریے کے پابند ہیں ۔ہزاروں شہداء نے اسی نظریے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ہزاروں کی تعداد میں اب بھی ریاستی ٹارچر سیلوں میں دردناک اذیتیں سہہ رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ مارواور پھینکو والی ریاستی پالیسی ناکام ہوچکی ہے بلوچ قوم نے ریاست کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہماری پر امن جدوجہدکو بندوک کی زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز