جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز پہ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر...

پاکستانی فورسز پہ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے اخباری نمائندگان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سرمچاروں نے مند سورو میں قابض پاکستانی ایف سی کی مین کیمپ کے رہائشی کوارٹروں پر گرینیڈ لانچروں سے حملہ کردیا ۔ حملے کے نتیجے میں تین قابض پاکستانی اہلکار ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ بلیدہ میں ایف سی کی مین کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پنجگور کے علاقے سندے سر میں واقع قابض پاکستان آرمی کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو اوکی کیمپ پر گرینیڈ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ جس کے نتیجے میں ایف ڈبلیو او کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ بلوچ ری پبلکن آرمی کی کاروائیوں کا سلسلہ آزاد بلوچ وطن کے قیام تک جاری رہیگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز