شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں بی ایل اے کے ساتھی وحید...

پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں بی ایل اے کے ساتھی وحید احمد شہید ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہا 3 مئی کو جاری رہنے والے فوجی جارحیت کے دوران مزاحمتی جھڑپ میں تنظیم کے ساتھی وحید احمد المعروف محترم شہید ہوگئے یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رواں ماہ کے تین تاریخ کو مچھ کے قریبی پہاڑی علاقے انڈس میں فوجی جارحیت کے دوران مزاحمت کے دوران سنگت وحید احمد المعروف محترم دشمن کے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کرنے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے جنگ میں شہادت نوش کی۔ شہیدوحید بلوچ عرف محترم 2006 سے بی ایل اے سے منسلک رہے اور بلوچ قومی آزادی کے لئے مسلح جدوجہد میں مختلف محاذوں پر اپنا نمایہ کردار ادا کرتے رہے شہید وحید بلوچ عرف محترم بولان اور مستونگ میں پاکستانی قبضہ گیریت کے خلاف مسلسل گوریلا جنگ لڑتے رہے اور کئی مقامات پر دشمن فوج کو بھاری نقصان پہنچایا شہید وحید احمد کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے الفاظ کے ساتھ لکھے اور یاد کیے جائیں گے۔ شہید وحید بلوچ کی قربانیاں بلوچ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ سنگت وحید احمد کو شہید کرنے کے بعد دشمن نے شہید کے جسد خاکی کی بے حرمتی کی اور شہید کے لاش کو اپنے ساتھ لے گئے۔ طویل عرصے سے تواتر کے ساتھ پنجابی فوج بلوچوں کو قتل کرنے کے بعد انکے لاشوں کی بے حرمتی کرکے یزیدیت کی یادیں تازہ کرتا چلا آرہا ہے ایسے غیرانسانی و غیر اخلاقی حرکتیں ہمیشہ سے ہی پنجابی فوج کا وطیرہ رہا ہے بلوچ نوجوان اپنے لوگوں کے خلاف ہونے والے تمام مظالم کا حساب یاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز