پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںپاکستانی وزیررحمت صالح پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر...

پاکستانی وزیررحمت صالح پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم میں دز کے مقام پر ریاستی کٹ پتلی وزیر رحمت صالح کے قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا اس حملے کے نتیجے میں اس کے متعدد کارندے زخمی ہوئے رحمت صالح قابض ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ تحریک کے خلاف بڑے عرصے سے سرگرم ہیں علاقائی سطح پر ڈیتھ سکواڈ گروہوں کے تشکیل و ان کی پشت پناہی قوم کے سامنے واضع ہیں بلوچ ریپبلکن آرمی کی روزاوّل سے اپنے موقف پر واضح انداز میں کھڑا ہے کہ جو بھی شخص بلوچ تحریک کے خلاف ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہوگا وہ دشمن تصور کیا جائے گا چایئے وہ کسی بھی قوم یا مقطب فکر سے تعلق رکھتا ہو، پاکستانی افواج کی بلوچستان میں ننگی جارحیت، بلوچ خواتین کا اغوا، ازیت گاہوں میں تشدد جیسے گھناؤنی عمل میں رحمت صالح جیسے لوگ نہ صرف حصہ ہیں بلکہ بھرپور عملی کردار ادا کررہے ہیں بلوچ سماج میں ایسے ناسور کو بی آر اے کسی بھی صورت میں پھنپنے نہیں دیگی رحمت صالح جیسے مردہ ضمیروں پر حملے جاری رہینگے عوام سے گزارش ہے کہ سرکاری اور ان کے حمایت آفتہ گروہوں کے تقریبات سے دور رہیں وہ ہمارے نشانے پر رہینگے۔ ہماری کاروئیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز