جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںپاکستان دہشت گردوں کو بلوچ تحریک کے خلاف استعمال کررہا ہے :...

پاکستان دہشت گردوں کو بلوچ تحریک کے خلاف استعمال کررہا ہے : بی ایل ایف

کوئٹہ( ہمگام نیوز)کوئٹہ (سنگر نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پیر کے روزسرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فوج پر تین مختلف مقامات پر حملے کئے۔قابض فوج گچک کے علاقوں پیکلانچ، جوانتاک، ہوادگ اور چب میں فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔ ایک حملہ پاکستانی فوج پر اس وقت کیاگیا جب وہ آپریشن کیلئے آبادی کی جانب بڑھ رہا تھا۔ دیگر دو حملے آپریشن کے دروان عام بلوچوں کی دفاع میں کئے گئے۔ جس میں قابض ریاست کی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔ دوسرے علاقوں کی طرح گچک میں بھی فوجی آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ سولہ جنوری کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے پیدارک سے لشکر خراسان داعش کے اہم رکن فراز ولد عبدی پسند کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ، اعتراف جرم اور عالمی دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کی بنا کر بائیس جنوری کو موت کی سزا دیدی۔ ان عالمی دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان فوج اور خفیہ اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پاکستان ان دہشت گردوں کو بلوچ قومی تحریک آزادی کے خلاف اور بلوچ معاشرے میں عدم برداشت کی ماحول کو پروان چڑھانے کیلئے استعمال کررہا ہے۔ عالمی طاقتیں بلوچستان میں داعش کے خلاف لڑنے کیلئے بلوچ قوم کی مدد کریں، بصورت دیگر پاکستان بلوچستان کو مذہبی انتہا پسندی کی آماجگاہ بنا کر پوری دنیا کیلئے مزید مصیبتیں کھڑی کرے گی۔ طالبان اور حقانی نیٹ ورک جیسے تنظیموں کو مضبوط کرنے کے باوجود دنیا نے خاموشی اختیارکی جس کا خمیازہ آج افغانستان و دوسرے ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا بھگت رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز