جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپاکستان دہشت گرودں کا محفوظ ٹھکانہ بن چکا ہے ۔ کینیڈا ۔

پاکستان دہشت گرودں کا محفوظ ٹھکانہ بن چکا ہے ۔ کینیڈا ۔

کابل، ہمگام نیوز

افغان صدر کی تقریب حلف برداری مین شریک کینیڈین وزیر   نے کہا کہ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ اس وقت پاکستان دہشت گردوں کے لئے محفوظ ٹھکانہ بن چکا ہے، افغان ٹی وی کے ساتھاپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک منظم منصوبے کے تحت بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، وزیر ستان اور کراچی کے کچھ علاقوں مٰیں دہشت گردوں کو تربیت دے انھیں افغانستان روانہ کررہا ہے

اس نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام، غیر سرکاری اور سرکاری اداروں کے لئے قابل قبول نہیں کہ اسلامک اسٹیٹ آف افغانستان جیسے دہشت گروہوں کو مدد کیا جائے. کینیڈا نے طالبان کو دہشت گردی کے لسٹ میں شامل کیا ہوا ہے اور یہ سب جانتے ہیں کہ انکے تربیتی مراکز کوئٹہ، میران شاہ اور دوسرے حصوں میں ہیں اور ان کو اسلحہ بھی یہی سے مہیا کیا جارہا ہے.
میں ان دونوں سے ان کے ترجیعات، غیر ملکی پالیسیز اور خطے میں چیلنجز پر قابو پانے کے لئے بات کروں گا. کینیڈین وزیر نے کہا کہ وہ افغانستان کے مدد کو جاری رکھیں گے اور سالانہ 90ملین ڈالر کا امداد افغانستان کو مہیا کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز