پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںپاکستان سےامن کےلیےمدد مانگنا وقت کا ضیاع ہے.افغانستان

پاکستان سےامن کےلیےمدد مانگنا وقت کا ضیاع ہے.افغانستان

افغانستان کے سابق وزیر داخلہ عمر داودزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے امن کی بحالی کےلیے مدد مانگنا وقت کا ضیاع ہے۔
انھوں نے نو منتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان پر تکیہ کرنے کے بجائے حصول امن کے لیے دیگر راستے تلاش کریں کیونکہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
وزرات سے سبکدوش ہونے کے بعد کابل میں الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’یہ اشرف غنی کا محض خواب ہوگا کہ پاکستان ان کے لیے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائےگا۔‘
عمر داودزئی جو سابق صدر حامد کرزئی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں اور پاکستان میں افغانستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسے کونسے ممالک ہیں جو چاہتے ہیں کہ افغانستان میں طالبان پھیل جائیں۔

اطلاعات کے مطابق عمر دادوزئی نے کہا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی طالبان کی مدد کر رہی ہے اور کرزئی کے دور میں پاکستان نے اسے تسلیم کیا تھا
’ انھوں نے بار بار یقین دلایا جب کرزئی اقتدار میں تھے، کہ پاکستان مزاحمت کاروں کی مدد نہیں کرے گا لیکن ہم آج بھی اسی قسم کی مزاحمت سے دوچار ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کا واحد حل افغان سکیورٹی فورسز کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ یہ عمر داودزئی کا اب تک بظاہر پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ سخت بیان مانا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز