پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںپاکستان سے گرفتار اسامہ کی باڈی گارڈ گوانتاناموبے سے رہا

پاکستان سے گرفتار اسامہ کی باڈی گارڈ گوانتاناموبے سے رہا

نیو یارک( ہمگام نیوز)امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گوانتانامو بے میں موجود القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے سکیورٹی گارڈ کو رہا کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کیوبا میں موجود گوانتانامو بے جیل کو اپنی صدارت کی مدت اختتام تک بند کرنا چاہتے ہیں۔تاہم اس انھیں کانگرس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔پینٹاگون کے مطابق رہائی پانے والے سعودی شہری جن کا نام عبدل شباب ہے اسامہ بن لادن کے گارڈ بھی رہ چکے ہیں۔
39 سالہ شباب کو سعودی عرب منتقل کیا جا رہا ہے۔انھیں پاکستان ایئرفورس نے سنہ 2001 میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انھیں کیوبا میں موجود امریکی بیس میں منقتل کر دیا گیا تھا۔ تاہم انھوں نے اپنی حراست کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کا آغاز کیا جو طوی عرصے تک جاری رہی تھی۔
ان کی رہائی کے بعداب گوانتانامو بے میں کل 114 قیدی باقی رہ گئے ہیں جن میں سے 52 کی منتقلی کی منظوری ہو چکی ہے۔اگرچہ عبدل شباب پر کبھی بھی کوئی جرم ثابت نہیں ہوا تاہم اب بھی ان کی حمایت انتھاپسندوں کے ساتھ ہی ہے۔ سعودی عرب منتقلی کے بعد انھیں بحالی کے پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔گذشتہ ہفتے گوانتانامو بے سے موروکو کے شہری یونس عبدالرحمٰن کو رہائی ملی تھی۔
رواں سال مئی میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کی متنازع گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے منصوبہ ’آخری مراحل‘میں ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ صدر براک اوباما نے اس جیل کو بند کرنے کا اعلان سنہ 2008 کے انتخابات کے بعد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز