جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپاکستان نے پشتو ریڈیو ’ مشال ‘ کی سرگرمیوں پر پابندی لگا...

پاکستان نے پشتو ریڈیو ’ مشال ‘ کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی

( ہمگام نیوز )،” پاکستان کی وزارت داخلہ اور آئی ایس آئی کی سفارش پر مشال ریڈیو بندش بارے مسئلے سے متعلق امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔ایک فعال اور آزاد پریس جمہوری حکومت کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

ریڈیو مشال پشتو سروس میں 2010 کو جمہوریہ چیک سے قائم ریڈیو فری یورپ سے فاٹا کے عوام کیلئے ‘مشال’ کے نام سے اپنی نشریات کا آغاز کیا تھا۔تاکہ پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ مزہبی عناصر کی زیادہ تعداد میں بڑھتی ہوئی ایف ایم سروسز کے متبادل کے طور پر ایک روشن خیال ریڈیو سروس فراہم کرنا تھا۔جبکہ روس نے بھی ایک مہینے پہلے ریڈیو فری یورپ پر باہر کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا تھا۔جبکہ اس بندش کا امریکی محکمہ خارجہ بھی اس معاملے کو گہری نظر سے دیکھ رہی ہے۔اور وہ اس کا نوٹس لے کر پاکستانی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے ۔

یاد رہے یہ ریڈیو سروس اس وقت بند ہوا جب جنرل قمر باجوا نے یہ کہا کہ امریکہ نے ہمیں دھوکہ دیا۔جبکہ امریکی صدرنے یکم جنوری کو کہ 33 ارب ڈالر کے حوالے سے یہ کہا تھا کہ بدلے میں پاکستانیوں سے ہمیں دھوکہ اور جھوٹ ملا۔جبکہ مشال ریڈیو ایک پرائیویٹ ادارہ ہے۔جس کو امریکن کانگریس مدد دے رہی یے نہ کہ کسی ملک کا خفیہ ادارہ۔اس سے پاکستانی سامعین کو ان کے اعتماد اور زوق کے مطابق مناسب معلومات اور تفریح کا بہترین زریعئہ فراہم کیا جارہا تھا۔جبکہ ریڈیو فری یورپ کے صدر تھامس کینٹ نے کہا انھیں شدید تحفظات اور افسوز ہے۔ وہ اس کوشش میں کہ اس مسئلے کا جلد از جلد کوئی حل نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز