سه‌شنبه, آوریل 23, 2024
Homeخبریںپاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث طالبان لیڈروں کو فورا گرفتار کرے،"امریکہ

پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث طالبان لیڈروں کو فورا گرفتار کرے،”امریکہ

واشنگٹن (ہمگام نیوز) وائٹ ہاوس میں روزانہ کی بنیاد پر پریس بریفنگ کے شروعات میں وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان طالبان گروپ کو اپنی سرزمین کے استعمال کرنے سے روک دے۔واضح ہو کہ حالیہ کابل کے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل کے حملے جس میں 30 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ناقابل تلافی المناک واقعہ ہوا تھا اس بارے میں افغان حکومت کا موقف ہے کہ اس میں پاکستان کی ریاستی سرپرستی میں چلنے والے “حقانی نیٹ ورک” ملوث ہے۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے معفوظ ٹھکانے پاکستانی سرزمین پر موجود ہیں۔اب تازہ ترین صورتحال کے مطابق امریکی حکومت کا یہ موقف سامنے آیا کہ پاکستان فی الفور کابل ہوٹل حملے میں ملوث طالبان لیڈروں کو گرفتار کرے یا ملک بدر کرکے باہر نکال دے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز