جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپاکستان کا بلوچستان میں ڈرون طیارے استعمال کرنے کی تیاری

پاکستان کا بلوچستان میں ڈرون طیارے استعمال کرنے کی تیاری

بلوچستان(ہمگام نیوز)اتوار کے روز صوبائی سیکرٹری داخلہ اکبر درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “ہم نے وفاقی حکومت کو اجازت کے لیئے خط بھیج دیا ہے تا کہ صوبے میں نگرانی رکھنے کے لیئے ڈرون طیاروں کا استعمال کیے جاسکیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ، نگرانی رکھنے والے ڈرونز کا استعمال سیکورٹی فورسز اور ایجنسیز کے لیئے کافی کارگر ثابت ہونگے کیونکہ بلوچستان کا بیشتر علاقہ پہاڑی ہے جہاں پہ عسکریت پسند پناہ لیتے ہیں۔ انھوں نےبتایا کہ اس مقصد کے لیئے حکومت بلوچستان نے بجٹ مختص بھی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز