سه‌شنبه, مارس 19, 2024
Homeخبریںپاکستان کی بنیاد جھوٹ ہے اس لئے جھوٹ پہ چل رہا ہے...

پاکستان کی بنیاد جھوٹ ہے اس لئے جھوٹ پہ چل رہا ہے ، خان آف قلات

وطن واپسی کے افواہ پاکستان کے گھڑے گئے جھوٹ ہیں :قریبی ذرائع خان قلات

لندن / اطلاعات کے مطابق خان قلات سلیمان داود نے وطن واپسی اور پاکستان سے کسی بھی ممکنہ ڈیل کے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے خبروں میں کوئ صداقت نہیں خان قلات کے قریبی حلقوں سے معلوم ہوا ہے کہ خان قلات سلیمان داود نے میڈیا میں اسکی وضاحت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اخبارات اور پارلیمنٹ اس غیر فطری ریاست کے اپنے ہیں وہ ان سے نام نہاد بِل پاس کرائیں یا جھوٹی خبریں دیں انہیں کوئ نہیں روک سکتا ، بار بار ایسے افواہوں اور جھوٹ کے پلندوں کا جواب دینا میں مناسب نہیں سمجھتا ، پاکستان کی بنیاد جھوٹ ہے اس لیئے صرف جھوٹ پر چل رہی ہے یہ وہی ملک ہے جو 10 سالوں تک دنیا سے کہتی رہی کہ اسے اسامہ بن لادن کا کوئی اتا پتہ معلوم نہیں لیکن آخر میں اسامہ اسکے چھاونیوں کے بغل سے سامنے آگیا ، ایسے ملک کے افواہوں پر کان دھرنا یا اس کے ہر جھوٹ کا جواب دینا بالکل ضروری نہیں پاکستان کی اصلیت ہر کوئ جانتا ہے ، اس طرح پاکستان ہر روز ایک جھوٹ گڑھ کر اپنے نام نہاد میڈیا میں جاری کردے تو کیا میں روزانہ اس کے جھوٹوں کا جواب دوں اور صفائیاں دیتا پھروں ، اس لیئے میں اسے اہمیت ہی نہیں دیتا ہوں اور قوم کو بھی ایسے افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہئے ، خان کے قریبی حلقوں کے مطابق محمود خان اچکزئی سے ملاقات پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کسی بات کو بیچ میں لائے بغیر صرف ایک دوستانہ ملاقات کرنا چاہتا تھا ، اب اگر وہ یا کوئی اور اس ملاقات کو کوئی اور رنگ دینا چاہتا ہے تو یہ محض خام خیالی ہوگی ، بلوچستان کے متعلق میرا موقف واضح ہے نا میں اس حوالے سے کوئ ڈِیل کروں گا اور نا ہی یہ میری خواہش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز