سه‌شنبه, مارس 19, 2024
Homeخبریںپاکستان کے ایٹمی ہتھیارخطےکی سلامتی کیلئےخطرہ ہے۔:امریکہ

پاکستان کے ایٹمی ہتھیارخطےکی سلامتی کیلئےخطرہ ہے۔:امریکہ

(ہمگام ویب نیوز) امریکہ نے پاکستان کے نئے کم اور زیادہ فاصلےتک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا یے۔جس میں سمندر سے فائر کرنےوالے کروز اور بلیسٹک میزائل زیر بحث رہے۔ امریکہ نے ماضی قریب میں جب سے افغانستان کے متعلق پاکستان کی منفی کردار پر تنقید شروع کی،جس میں وہ افغان طالبان، حقانی نیورک، طالبان کے شوری کو پاکستان کی ریاستی سرپرستی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اسی دن سے مسلسل امریکہ اور پاکستان کے درمیان فاصلہ پیدا ہونا روز بڑھ رہی یے۔اسی حوالے سے اب امریکہ نے کہا یے کہ پاکستان کے جوہری ہتیھار امریکی مفادات کیلئے خطرے کا باعث ہے۔اور یہ رپورٹ ٹرمپ انتظامیہ نے جائزہ کیلئے امریکی کانگریس کو بیھج دی ہے۔جب کہ امریکہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے مقتدر حلقے پر واضع کیا ہے کہ ان حالات میں انڈیا کے اندر کسی بڑےواقعہ یا لائن آف کنٹرول پر تشدد میں اضافہ اس خطے کیلئے کسی صورت بھی نیک شگون نہیں۔واشنگٹن پاکستان کے تھوڑے اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے مخصوص نوعیت کے جوہری ہتھیاروں کے متعلق فکر مند ہے ۔ امریکی عہدے داروں کا خیال ہے کہ پاکستانی فوج کے اسلحے کے ذخیروں میں ان جوہری ہتھیاروں کے اضافے سے خطے میں جوہری تصادم کے خطرے میں اضافہ ہو گیا ہے.امریکہ نے جب سے افغانستان کے متعلق پاکستان کی منفی کردار پر تنقید شروع کی،اس دن سے مسلسل امریکہ اور پاکستان کے درمیان فاصلہ پیدا ہونا روز بڑھ رہی یے۔اسی حوالے سے امریکہ نے کہا یے کہ پاکستان کے جوہری ہتیھار امریکی مفادات کیلئے خطرے کا باعث چکے ہے۔جبکہ پاکستان نے اس رپورٹ پر بے بسی کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے کہا یے کہ اس خطے میں خالصتا صرف اسے نشانہ بنایا گیا ہے۔معاملات کو اسی تناظر میں دیکھا جائے تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہے۔مزید یہ کہ لائن اف کنٹرول پر تشدد کے واقعات مسلسل جاری ہے۔جو کہ اس خطے میں مسلسل بدامنی اور مستقبل کے بڑے خطرات کی واضع انداز میں نشاندہی کے لیئے کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز