جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںپاک افغان باڈربرامچہ،رباط بازار،لیھڑا ریک ڈھک پر امریکی بمباری

پاک افغان باڈربرامچہ،رباط بازار،لیھڑا ریک ڈھک پر امریکی بمباری

۔(ہمگام نیوز ) امریکی فضائیہ کا پاک و افغان سرحدی علاقے ولایت ہلمند کے سرحدی علاقے برامچہ کے نزدیکی علاقہ “رباط بازار،اور ڈھک (لیھڑا ریک) پر بھی مسلسل حملے جاری ہیں۔جہاں پاکستانی فوج (ایف سی ) کی مدد و سرپرستی میں طالبان کے چیک پوسٹ بھی قائم ہیں۔اور ان تجارتی گزرگاہوں پر ان کا کنٹرول ہے۔دونوں طرف بلوچ قبائل آباد ہیں۔سرحد کے دونوں طرف آمدورفت کیلئے طالبان مقامی بلوچ آبادی کیلئے درد سر بن گئے ہیں۔ جو کہ غریب مالداروں زمینداروں سے کسی بھی مال مویشی فی بکری کو باڈر کراس کرانے اور مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے 100 روپے ٹیکس وصول کرتے ہیں۔مزید یہ کہ طالبان سوختنی لکڑی کے کاروبار اور تیل پٹرول،ڈیزل سے منسلک کاروباری اشخاص سے زبردستی ٹیکس وصول کیا جاتا ہیں۔ رباط جس کا بازار اندازہ 70 یا 80 دکانوں پر مشتمل بازار ہیں وہاں پر حملہ کیا ۔اور اب بھی جہاز مسلسل گشتی پرواز میں اڑان بھر رہے ہیں۔ یہ حملے رباط بازار منشیات کے کارخانوں اور طالبان کے ٹھکانوں پر ہوئے ۔جہاں شدید بمباری کی اطلاع موصول ہوئے ہیں۔ جو کہ ابھی تک وقفے وقفے سے جاری ہے۔جس میں بھاری جانی و مالی نقصان کا اندیشہ موجود ہے۔دریں اثناء عینی شایدین کے مطابق رباط بازار میں امریکی بمباری سے ہونے والے حملے کے نتیجے میں شعلے دور سے نظر آرہے ہیں۔رباط بازار میں ایران سے آنے والے تیل کی منڈی بھی ہے ۔رباط بازار سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیروئن و دوسرے منشیات کے کارخانے موجود ہیں ان سب پر حملہ کیا گیا۔،یاد رہے برامچہ و رباط کے آس پاس تمام علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔جہاں سے وہ روزانہ کروڑوں کے حساب سے ٹیکس لے کر اپنی جنگی ضروریات کے اخراجات کیلئے استعمال میں لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز