جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپسنی، ریاستی جبر جاری مزید تین افراد اغواء

پسنی، ریاستی جبر جاری مزید تین افراد اغواء

پسنی(ہمگام نیوز) گزشتہ چند روز سے پاکستانی فورسز نے پسنی میں اغواء نماء گرفتاریوں کا تسلسل شروع کر رکھا ہے اور چند دنوں میں ہی 11 افراد کو گرفتاری بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ ان گیارہ افراد میں زکری کیمونٹی کا روحانی پیشوا سید ظفر نوری بھی شامل ہے۔ گرفتاریوں کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آج پھر پاکستانی فورسز نے ایم سی بی بینک پر چھاپہ مار کر وہاں سے بینک ملازم واہگ ولد منشی، مراد اور شاجہان نامی افراد کو اپنے ہمراہ اٹھا کر لے گئے۔ اس طرح پسنی سے چند روز میں فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز