جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپسنی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد قتل

پسنی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد قتل

پسنی(ہمگام نیوز)پسنی میں تین افراد کی نعشیں برآمدتینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق کل رات پسنی کے علاقے کلی ہلک میں نامعلوم افراد نے بٹیر کی شکار کرنے والے تین افراد کو ہلاک کیا ،جبکہ تینوں مقتولین کو جسموں اور سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔جن کی شناخت ماجد مراد سکنہ ریکپشت ،جمیل حکیم سکنہ ریکپشت اور حبیب باقر سکنہ کلی ہلک کی نام ہوئی ہیں ،جبکہ تینوں افرادکی نعشوں کو گوادر کے مقام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز