سه‌شنبه, آوریل 16, 2024
Homeخبریںپسنی:پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری،13افرادحراست بعد لاپتہ

پسنی:پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری،13افرادحراست بعد لاپتہ

گوادر(ہمگام نیوز)گوادر کے شہر پسنی میں پاکستانی فورسز کا دو دنوں سے آپریشن جاری دس افراد حراست کے بعد لاپتہ کردیے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق رات کو گوادر کے شہر پسنی وارڈ نمبر 6 میں پاکستانی فوج پھر سے عام آبادی پر دھاوا بول چھ افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیافورسز نے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو حراساں کیا ،حراست میں لئے گئے بلوچ فرنذوں کی شناخت دانیال ولد کریم بخش ،ذاکر ولد پھٹان ،خلیل ولد دلجان ،حسن جو وارڈ نمبر 6 کے رہائیشی ہیں ناصر اور مستری قیوم وارڈ دو کے رہائشی ہیں یاد رہے گزشتہ صبح بھی گوادر کے شہر پسنی وارڈ نمبر6 میں پاکستانی فوج نے عام آبادی پر دھاوا بول کرسات افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا،حراست میں لیے جانے والے سات افراد کی شناخت، آٹھویں جماعت کے وقار ولد اسلم، ماسٹر کمبر ولد بلوچ خان، اکرم ولد عالیٰ جانثار ولد نثار سکنہ وارڈ چھ اور علی کے نام سے ہوئے،واضح رہے کہ فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے افراد بلوچی زبان کے نامور گلوگارو موسیقار مرحوم نور خان بزنجو کے قریبی رشتہ دار ہیں،جبکہ فورسز نے ایک شخص تجمل بلوچ کوبھی لاپتہ کردیا،تجمل غریب شخص اور دیوانہ انسان ہے فوج نے دوران آپریشن اسے بھی لاپتہ کردیا،جو اب بھی قابض پاکستانی طویل میں ہیں ،علاقہ مکینوں کا کہنا آج صبح سے پاکستانی فورسز و خفیہ ادارے کے گاڈی پسنی کے بازار میں گشت کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز