جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپسنی ائیرپورٹ ریڈار خراب مشرقی وسط سے آنے والی فلائٹوں کو خطرہ

پسنی ائیرپورٹ ریڈار خراب مشرقی وسط سے آنے والی فلائٹوں کو خطرہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )پسنی ائیرپورٹ ریڈار خراب ہونے کی وجہ سے مشرقی وسط سے آنے والی فلائٹوں کو خطرہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کی تحصیل پسنی ائیرپورٹ پر 1990میں جو ریڈار لگا یا گیا تھا یہ ریڈار مشرقی وسط سے آنے والی فلائٹوں کی رہنمائی کرتا ہے گزشتہ ایک ہفتے سے ریڈار دن میں دو بار خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انٹر نیشنل فلائٹیوں کو خطرہ لاحق ہے ذرائع کے مطابق پسنی میں 1990میں ریڈار لگایا گیا تھا اس کی دیکھ بال صحیح طورپر نہ ہوسکی تھی جس کی وجہ سے یہ ریڈار خراب ہوچکا ہے ۔ ریڈار خراب ہونے کیوجہ سے فلائٹیوں کی آمد ورفت میں دشواریاں پیش آرہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز