شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںپسنی سے تربت جانے والے 5 زائرین کی لاشیں برآمد

پسنی سے تربت جانے والے 5 زائرین کی لاشیں برآمد

پسنی(ہمگام ویب نیوز)  پسنی کے گاؤں کپر سے زیارت کی غرض سے پیدل تربت جانے والے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ افراد 6 روز قبل زیارت کے غرض سے پیدل ہی تربت تک کے سفر کے لئے نکلے تھے۔ سفر میں عموما 3 دن لگتے ہیں مگر 3, 4 دن گزرنے کے باوجود جب یہ افراد تربت نہ پہنچے تو ان کو لاپتہ قرار دے کر ان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان افراد کی موت راستے میں شدید گرمی اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والوں میں ابراہیم اور ان کا بیٹا صغیر، دو بھائی جن کا نام حمید اور دلی ہے، اور نثار احمد نامی شخص شامل ہیں۔ لاشوں کے ملنے کے بعد مقامی قبرستان میں دفنانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز