جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپسنی میں پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن، متعدد بلوچ فرزند اغواء

پسنی میں پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن، متعدد بلوچ فرزند اغواء

 پسنی(ہمگام نیوز) گزشتہ شپ سے پسنی میں وارڈ نمبر 7 اور وارڈ نمبر 1 میں قابض ایف سی اور خفیہ اداروں کا سرچ آپریشن جاری۔ ببر شور اور ریک پشت کے علاقوں میں گھر گھر چھاپہ مار کر اب تک متعداد افراد کو جبری طور پر گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شپ ایف سی اور خفیہ اداروں نے پسنی کے علاقے ببرشور میں ملا عزیز کے گھر پر چھاپہ مار کر ظفر جان ولد عزیز بلوچ ،شکیل اور ناصر بلوچ کو گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا جبکہ ریک پشت کے علاقے مین ایک گھر پر چھاپے کے دوران 3بے گناہ بلوچ فرزند وں کو جبری طور پر گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا جس میں سرتاج ولد صالح محمد ،حوالدارمراد بخش ولد صالح محمد اور واہگ بلوچ ولد دوست  رہائش ریک پوشت شامل ہیں ، زرائع کے مطابق آنے جانے والے راستوں پر ایف سی نے ناکے لگا رکھے ہیں اور متعدد افراد کو گاڑیوں سے اتار کر غائب کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز