جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںپسنی کے طالبات کا ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاج

پسنی کے طالبات کا ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاج

پسنی (ویب نیوز)نہ ٹیچر ،نہ کتاب اور نہ ہی پینے کا پانی ،گورنمنٹ ہائی اسکول ببرشورپسنی کے طالبات کا ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاج ،بلوچستان حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی پر شدید تنقید۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول پسنی کے طالبات نے اسکول میں اساتذہ نہ ہونے اور دیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے خلاف ڈی ڈی ای او ایجوکیشن کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اس دوران طالبات نے کہا کہ انکی اسکول میں گزشتہ کہیں سالوں سے اساتذہ کی کمی ہے پورے اسکول کے صرف چار اساتذہ پڑھاتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے بارہا اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے لیکن ضلعی ایجوکشن آفیسر اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھارہا ہے ۔طالبات نے بتایا کہ اسکول میں نہ پینے کا پانی موجود ہے اور نہ لیٹرین اور گرمی کے موسم بجلی نہ ہونے کی وجہ وہ صحیح معنوں میں تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اور کلاس روموں کی کھڑیاں تک موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب بلوچستان حکومت تعلیمی ایمرجنسی کی بات کررہی ہے اور دوسری جانب ہم بنیادی تعلیم سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرمالکسے مطالبہ کیا کہ وہ گورنمنٹ ہائی اسکول پسنی کے مسائل کو فوری پر حل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز