پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںپسنی: 22 افراد کو مغوی بنا کر لوٹ لیا گیا

پسنی: 22 افراد کو مغوی بنا کر لوٹ لیا گیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کراچی سے گوادر جانےوالی بس سے 22 مسافروں کا اغواء کرکے لوٹ لیا گیا جبکہ لوٹے گئے مسافر غیر قانونی طور پر ایران جا رہے تھے۔

مکران کے کمشنر بشیر بنگلزئی نے مسافروں کو لوٹنے کی تصدیق کی ہے۔

مغوی بنائے گئے افراد کے حوالے سے بشیر بنگلزئی نے بتایا کہ ملزمان نے تمام 22 افراد کو لوٹنے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافر کراچی سے گوادر کے راستے پسنی جا رہے تھے جہاں سے وہ غیر قانونی طور پر ایران جانا چاہتے تھے۔

بشیر بنگلزئی نے مزید کہا کہ علاقے میں انسانی اسمگلرز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔

قبل ازیں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ پسنی کے قریب کراچی سے گوادر جانے والی بس سے 22 مسافروں کو ملزمان نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد کا اغوا کر لیا۔

مسافروں کے اغواء کے بعد لیویز سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار پسنی میں اس علاقے کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان سے نوجوان روزگار کے لیے غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ اور دیگر ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز