جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںپشامگ سے قابض ایرانی خفییہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک بلوچ ٹیچر...

پشامگ سے قابض ایرانی خفییہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک بلوچ ٹیچر کو جبری اغوا کر لیا، نامعلوم مقام پر منتقل

پشامگ ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پشامگ کے گاؤں کلیر ڈن سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ ٹیچر کو قابض ایرانی انٹیلی جنس ہلکاروں نے جبری اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 14 مئی بروز جمعرات کو ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے “محمد للہ زہی ولد خیر محمد جو انجمنِ اساتذہ کا رہنما تھا کو پشامگ میں دو لین روڈ پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ محمد راسک شہر کے محکمہ تعلیم کی کال موصول ہونے کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر شہر جانا چاہتے تھے لیکن جب وہ پشامگ چوراہے پر پہنچے تو اسے انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے گاڑی میں زبردستی سوار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

آخری اطلاعات آنے تک ان کے بارے میں کوئی معلومات نہ مل سکیں۔ خاندانی ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ ایرانی پولیس میں بھی ان کے اغواء کی رپورٹ درج کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز