چهارشنبه, آوریل 17, 2024
Homeخبریںپشاور، پاکستان آرمی کے سکول پہ حملہ، 100بچوں سے 136افراد ہلاک

پشاور، پاکستان آرمی کے سکول پہ حملہ، 100بچوں سے 136افراد ہلاک

پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول پر طالبان شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم 100 بچوں سمیت 132 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح ورسک روڈ پر واقع آرمی پبلک سکول میں پیش آیا جب ایف سی کی وردی میں ملبوس آٹھ سے دس مسلح دہشت گردوں نے سکول کی عمارت میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ سکول میں موجود پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کو سکول کی عمارت کے آخری چار بلاکس کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔
اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔
تنظیم مرکزی ترجمان محمد عمر خراسانی نے بی بی سی اردو کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے چھ حملہ آور سکول میں داخل ہوئے ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے جواب میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز