جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپشاور میں فوجی اسکول پر حملے کا بدلہ بلوچوں کے معصوم بچوں...

پشاور میں فوجی اسکول پر حملے کا بدلہ بلوچوں کے معصوم بچوں کو شہید کرکے لیا جارہا ہے۔ بلوچ ورنا موومنٹ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ورنا موومنٹ نے تربت، پسنی، کلانچ، مشکے، آواران، پنجگور،سوئی،بارکھان، نیوکاہان میں آپریشن، قتل عام اور بے گناہ افراد کو اغواءکرنے خلاف 9 جنوری کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی۔ بلوچ ورنا موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ کے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خونی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق اب تک درجنوں بے گناہ افراد شہید کردئیے گئے ہیں جن میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ ان علاقوں سے کئی بے گناہ افراد کو فورسز نے اغواءکرکے لاپتہ کردئیے ہیں جبکہ گھروں کو جلایا گیا ہے اور وہاں لوٹ مار کرکے لوگوں کے قیمتی اشیاءاور مال و مویشیوں بھی فورسز لے گئے اور اب تک ان علاقوں کا محاصرہ اور آپریشن کا سلسلہ جارہی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پشاور میں فوجی اسکول پر حملے کا بدلہ بلوچوں کے معصوم بچوں کو شہید کرکے لیا جارہا ہے اور فوجی عدالتوں کو بلوچ قومی تحریک کے خلاف استعمال کرنے کے لئے بنایا جارہا ہے لیکن تمام تر ریاستی مظالم کے باوجود ریاست نے بلوچ قومی تحریک کو ختم کرنے میں ناکام رہی اب فوجی عدالتوں کے ذریعے بھی تحریک آزدی کے سامنے رکاوٹیں نہیں ڈالا جاسکتا۔ ترجمان نے بلوچستان بھر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹر حضرات سے اپیل کی ہیکہ وہ 9 جنوری کو اپنے اپنی دوکانیں اور گاڈیاں مکمل بند رکھ کرشٹرڈاﺅن اور پیہ جام ہڑتال کو بھر پور انداز سے کامیاب بناکر ریاستی آپریشن کے خلاف احتجاج رکارڈ کروائیں اور بلوچ دوستی کا ثبوت دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز