پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںپشین؛ تین مسخ شدہ لاشیں برآمد

پشین؛ تین مسخ شدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )پشین کے علاقے سرانان سے تین مسخ شدہ لاشیں برآمد فوری طورپر تینوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ تفصیلات کیمطابق منگل کے روز پشین کے علاقے سرانان کی کلی دینار زئی سے لیویز کو دوران گشت 3مسخ شدہ لاشیں ملی ہے جن پر شدید تشدد کے بعد گولیا ں مار کر قتل کیا گیا ہے تینوں کی عمریں 35سے 40سال ہے شکل وصورت افغانی معلوم ہوتے ہیں لیویز نے تینوں لاشیں قبضے میں لے کر شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی ہے لیو یز نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز