جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپنجاب جانے والی گیس و ریلوے لائنز تباہ

پنجاب جانے والی گیس و ریلوے لائنز تباہ

بولان/ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) بولان میں ریلوے ٹریک اور ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن بم دھماکوں میں تباہ کر دی گئیں۔

بولان کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ڈیرہ بگٹی میں ڈولی کے مقام پر پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا۔ ذرائع کے مطابق 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو صبح سویرے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑایا گیا۔

گیس پائپ لائن تباہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

دھماکہ کے بعد متاثرہ پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ گیس کمپنی کے حکام نے گیس سپلائی معطل کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز