پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںپنجگور، شہر میں یکے بعد دیگرے 6راکٹ فائر

پنجگور، شہر میں یکے بعد دیگرے 6راکٹ فائر

پنجگور (ہمگام نیوز )پنجگور شہر میں یکے بعد دیگرے 6راکٹ فائر جبکہ خداباد ان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واقعات کے بعد قابض فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں قابض فورسز کی چیک پوسٹوں کے قریب یکے بعد دیگرے چھ راکٹ فائر کئے گئے جو کھلے میدان میں گھر کر زور دھماکوں سے پٹ گئے تاہم ان راکٹ حملوں سے کسی قسم کا کوئی جانی وامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پولیس کیمطابق نامعلوم سمت سے فائرہونے والے ایک راکٹ محکمہ فوڈ کے پرانے گودام میں آگرا تھا جس سے عمارت کو جذوی طورپر نقصان پہنچا ایک اور دوسرے واقع میں خدا بادان کے علاقے مواچھ گھوٹ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے زریعے قابض پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز