چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںپنجگور:مشتعل افراد نے لیویز چیک کو نذرآتش کردیا،سی پیک روڈ بلاک

پنجگور:مشتعل افراد نے لیویز چیک کو نذرآتش کردیا،سی پیک روڈ بلاک

پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور میں لیویز چیک کو مشتعل افراد نے آگ لگا دی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سوراپ ڈیم کے قریب چیک پوسٹ پر بھتہ نہ دینے پر تیل لے جانے والے گاڑی والوں کے ساتھ لیویز اور گاڑی عالوں کی جھڑپیں ہوئی مشتعل افراد نے لیویز چیک پوسٹ کو آگ لگا دی چوکی پہ موجود سامان کو بھی جلا دیا۔

مشتعل افراد کو کنٹرول کرنے کیلئے لیویز ہلکاروں نے احتجاجیوں پہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو گولی لگنے سے نقصان پہنچا۔مشتعل افراد نے کئی گھنٹوں سےسی پیک روڑ بلاک کرکے ٹریفک کو متاثر کردیا ٹریفک کی روانی کے جام ہونے کی وجہ سے کراچی،کوئٹہ،خضدار،قلات،مستونگ،سوراب،بسیمہ،گدر،ناگ جانے والے مسافر گاڑیاں گھنٹوں تک پس گئے۔

تیل لے جانے والے گاڑی والوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پنجگور لیویز ہمیں بھتے کے نام پر تنگ کررہی ہے حالات کو قابو کرنے کیلئے لیویز کی بھاری نفری طلب کی گئی جو مشتعل افراد کے سامنے ناکام ہوئے.اسکے بعد ڈپٹی کمشنر پنجگور.اے سی تحصیلدار پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مزکرات کرکے مسلے کو حل کرکے ٹریفک کو بحال کردی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز