پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںپنجگور و قلات میں دو افراد قتل

پنجگور و قلات میں دو افراد قتل

پنجگور (ہمگام نیوز)پنجگور نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پنجگور کی معروف شخصیت اور جے یو آئی کے ضلعی سالار و زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی رحیم جان بلوچ جان بحق تفصیلات کے مطابق جے یو آئی پنجگور کے ضلعی سالار اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی رحیم جان بلوچ جو چتکان بازار میں واقع اپنی بیکری سے گھر جارہے تھے کہ غریب آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں نشانہ بنایا جس سے وہ جان بحق ہو گئے واقعہ کے بعد حملہ آور حسب سابق فرار ہونے میں کامیاب رہے مقتول حاجی رحیم جان بلوچ انجمن تاجران کمیٹی پنجگور کے صدر اور امن کمیٹی پنجگور کے رکن بھی رہیں ،قلات کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو بس سے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو قلات کے علاقے جوہان میں نامعلوم مسلح افراد نے منگچر سے نرموک جانے والی مسافر بس سے ایک شخص بلوچ خان کو اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور موقع سے فرا ر ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز