شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںپنجگور سے لاپتہ نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف خواتین اور بچوں...

پنجگور سے لاپتہ نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف خواتین اور بچوں کی ریلی دھرنا دیا

پنجگور( ہمگام نیوز) پنجگور سے لاپتہ نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف خواتین اور بچوں کی ریلی پنجگور فتبال اسٹیڈیم کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمن قمبرانی اور ڈی پی او محمد اقبال یوسفزئی کی خواتین کو نوجوانوں کی بازیابی کی یقین دھانی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور سے لاپتہ سینکڑوں نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف نوجوانوں کے لواحقین خواتین اور بچوں نے یوم آزادی کے موقع پر ایک ریلی نکال کر پنجگور کے شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے پنجگور میں یوم آزادی کی منعقدہ تقریبات کے جگہ پنجگور اسٹیڈیم پہنچ کر گیٹ کے قریب احتجاجی دھرنا دیا اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا خواتین لواحقین نے کہا کہ ہمارے پیارے سالوں اور مہینوں سے ناکردہ گناہوں کی وجہ سے لاپتہ ہیں جس کا نہ کوئی قصور ہے اور نہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمیون ملوث ہیں مگر اس کے باوجودوہ لاپتہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو بازیاب کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جایءں خواتیں اور بچوں کی احتجاجی دھر نے سے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمن قمبرانی اور ڈی پی او محمد اقبال یوسفزئی کے ہمراہ ملاقات کی اور انکے مسائل سنیں اس موقع پر خواتین اور بچوں نے صوبائی وزیر کو لاپتہ اپنے نوجوانوں کی ایک لسٹ فراہم کی جن میں شہاب ابرار قمبر صفدر خادم قاد ر نثار احمد میر خان احسان عتیق الرحمن وقار کریم عبیدگلاب شاہ میر ثناء اللہ اور دیگر شامل تھے صو بائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ خواتین کو یقین دلایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ہماری تما م ہمدردیاں لاپتہ افراد کے ساتھ ہیں پیچیدگیوں کے باوجود ہم نے بعض نوجوانوں کو بازیاب کرادیا ہے جو نوجوان لاپتہ ہیں انکی بازیابی کیلئے تمام ممکنہ کوششٰ کریں گے اس یقین دھانی پر خواتین اور بچے پرامن طور پر واپس چلے گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز