جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںپنجگور میں ایک شخص کی نعش ملی تربت میں ایک شخص ہلاک

پنجگور میں ایک شخص کی نعش ملی تربت میں ایک شخص ہلاک

پنجگور(ہمگام نیوز ) پنجگور خدابادان ڈیم کے قریب سے ایک شخص کی لاش بر آمد تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان ڈیم کے قریب ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمدہوئی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جس کی شناخت وسیم ولدشہید عبدالرحمن کے نام سے ہوئی جو 14اکتوبر کو لاپتہ ہوا تھا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی دریں ثنائتربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو تربت بازارر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالواحد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز