جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپنجگور میں فورسز کیمپ پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا: بی...

پنجگور میں فورسز کیمپ پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے سیدان اور گوران کے درمیان سی پیک منصوبے کی روٹ پر قائم آرمی کیمپ پر راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)منصوبے کو بلوچ عوام نے پہلے ہی دن مسترد کرکے اس کے خلاف مزاحمت شروع کی۔ پاکستانی فورسز نے ان منصوبے کے راستے پر آنے والے بے شمار گاؤں اور دیہاتوں کو زمینی و فضائی کارروائیوں کے دوران صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے، جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہوکر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز