جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںپولیو ورکرزپر حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے، بلوچ سالویشن فرنٹ

پولیو ورکرزپر حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے، بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کوئٹہ میں پولیو ورکزپر حملہ کو انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے بلوچ خواتین پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ کوئٹہ میں پولیو ورکز کاٹارگٹ ایک المیہ ہے جس میں گزشتہ دنوں تین بلوچ خواتین سمیت ایک بلوچ فرزند کو ٹارگٹ کیا گیا واقعہ کی کڑیاں کہاں سے ملتی ہے یہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ بلوچستان میں بعض قوتیں جو پہلے ہی سے بلوچ قومی نسل کشی میں کالونائزرکے پراکسی وار کا حصہ ہے اب انہی قوتوں کے زریعہ انسداد پولیو کے خلاف کام کرنے والے ٹیموں کو نشانہ بناکر بلوچ علاقوں کو عالمی برادری کے سامنے بد نام کرنے کی مزموم کوشش کی جارہی ہے کہ بلوچستان میں اب پولیو ورکز عدم تحفظ کا شکار ہے جبکہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ بلوچ قوم انسداد پولیو مہم کے خلاف کسی بھی سطح پر کہیں بھی رکاوٹ نہیں رہا اندروں بلوچستان سمیت تمام علاقوں میں پولیو ورکز آزادانہ طور پر کام سرانجام دے رہے ہیںلیکن گزشتہ سالوں سے پولیو پروگرام کے خلاف نہ صرف چند نادیدہ قوتین مذہب کا نام استعمال کر کے تشہیری مواد تقسیم کررہے ہیں بلکہ اب ان پر باقائدہ حملہ کررہے ہیںاور ان میں سب سے زیادہ بلوچوں کو ٹارگٹ کیا جارہاہے ترجمان نے کہاکہ گزشتہ دنوں معصوم بلوچ خواتین کو جس طرح نشانہ بنایا گیا یہ اسلامی اور انسانی روایات سے بلکل متصادم ہے ترجمان نے کہاکہ حالیہ واقعات نہ صرف ریاست کے نام نہاد دعووں کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے بلکہ یہ اشارہ بھی کرتی ہے کہ اس میں کونسی قوتین ملوث ہے اور اس عالمی اور انسانی مسئلہ کو سبوتاژ کرنے کے لئے کس طرح منظم انداز میں باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت چند عناصر کو سرگرم کیا گیا ہے اور ان قوتوں کوکس حد تک استثنی حاصل ہے کہ وہ آزادی کے ساتھ پولیو ورکز پر تواتر کے ساتھ حملہ کررہے ہیں ترجمان نے کہاکہ انسداد پولیوپروگرام پولیو وائرس کے خلاف ایک بین الاقوامی مہم ہے اوراسے پوری دنیا میںاقوام متحدہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی جانب سے چلائی جارہی ہے عالمی آزاد پولیو مانیٹر کو چاہیے کہ وہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے والے قوتوں کے حوالہ سے غیر جانبدارانہ طور پر تحقیق کرکے واقعہ کے اصل محرکات کو دنیا کو سامنے لانے میں اپنے بین الاقوامی کردار کے ساتھ پولیو مہم کے خلاف سبوتاژی عمل کے اصل منصوبہ ساز وںکی حقیقت کو سامنے لائے کہ کیا کالونائزر اپنی بین الاقوامی تنہائی عالمی معاملات میں محدود اثر ورسوخ خطے میں بدلتے ہوئے نئی عالمی صف بندی اور بلوچ قومی آزادی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی پزیرائی بلوچ تحریک کی عالمی سفارتی اخلاقی اور سیاسی حمایت کو اپنی شکست تسلیم کرکے ایک نئی نام نہاد ڈاکٹرائن کے ساتھ خطے میں مختلف طریقوں سے خونریزی کو بڑھاوا دیکرخطہ میں عالمی امن ایجنڈہ کو سبوتاژ کرنے کی بلواسطہ کوشش تو نہیں کررہاہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز