جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپیرس ریلی میں شرکت کے لیے 40 سربراہان مملکت کی آمد

پیرس ریلی میں شرکت کے لیے 40 سربراہان مملکت کی آمد

پیرس(ہمگام نیوز) فرانسیسی دارالحکومت میں لاکھوں افراد اور چالیس سے زائد عالمی رہنما قومی یکجہتی ریلی میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس ریلی کا اہتمام اسی ہفتے کے دوران فرانس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سترہ افراد کی یاد میں کیا گیا ہے۔

اس ریلی کی قیادت صدر فرانسوا اولانڈ کر رہے ہیں۔ مارچ شروع ہونے سے قبل اولانڈ نے ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اولانڈ کے بقول ’’پیرس، آج دنیا کا دارالحکومت بن گیا ہے اور ہمارا پورا ملک بہتری کی جانب گامزن رہے گا‘‘۔ ایک اایسے موقع پر انہوں نے صدمے سے دوچار اپنی عوام کو خبردار کیا کہ کسی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے مستقل طور پر چوکنا رہیں۔ خطاب کے بعد شرکاء نے پیرس کے مرکزی حصے میں خاموش مارچ شروع کیا۔ یمن میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی شاخ نے فرانس کو دھمکی دی کہ اگر مسلمانوں کے خلاف جارحیت کو نہیں روکا تو مزید حملے کیے جائیں گے۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، فلسطینی صدر محمود عباس کے علاوہ اردن کا شاہی جوڑا بھی فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت پیرس پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ روس اور یوکرائن کے اعلی نمائندوں کے ساتھ ساتھ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت دیگر اہم یورپی اور افریقی رہنما بھی پیرس میں موجود ہیں۔ اٹارنی جنرل ایرک ہولڈرامریکی صدر باراک اوباما کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز