جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپی پی ایچ آئی میں سی ای او کے حقدار مینجمنٹ کیڈر...

پی پی ایچ آئی میں سی ای او کے حقدار مینجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹر ہیں:بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ PPHI شعبہ صحت میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ہے اور یہاں CEO کی پوزیشن ڈاکٹروں کے بجائے بیوروکریسی کو نوازنہ سرا سر نا انصافی ہے. کیونکہ شعبہ صحت کا تعلق براست ڈاکٹر کمیونیٹی سے ہے اور اس میں اصلاحات صرف اور صرف ڈاکٹر لا سکتے ہیں. شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے اس طرح کی پوزیشن پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے پوزیشن میں ڈاکٹرز کمیونٹی کو نا لانا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا.
ترجماں نے آخر میں مطالبہ کرتے ہوئے کہ شعبہ صحت میں بہتری اور اصلاحات تب تک نہیں لائی جا سکتی جب تک شعبہ کی منیجمنٹ کی سیٹوں کو ڈاکٹروں کے ذریعے فل نہیں کیا جاتا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز