پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںچئیرمین خلیل بلوچ کے لگائے گئے الزامات بے بیناد ہیں: آرگنائزر"سہرآب یوسف...

چئیرمین خلیل بلوچ کے لگائے گئے الزامات بے بیناد ہیں: آرگنائزر”سہرآب یوسف بلوچ

کابل (ہمگام نیوز)بی این ایم اففان ریجن کے آرگنائزر سہرآب یوسف بلوچ نے اپنے بیاں میں کہا ہے کہ بلوچ نشنل موومنٹ کے مرکزی چئیرمین خلیل بلوچ کی طرف سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بیناد سمجتا ہوں ۔

گزشتہ دنوں پارٹی چیئرمین کی طرف سے مجھے تین مہینے کیلئے معطل کرنے کی خبر سن کر حیرت ہوئی کہ پارٹی کے چئیرمین اور دوسرے ذمہ دار ساتھی کم از کم ایک دفعہ مجھ سے رابطہ کرتے اور معلوم کرتے کہ اس بات میں کتنی صداقت ہے کہ کوئی ایسی بات یا عمل مجھ سے سر زد ہوا ہے جو پارٹی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ نظریاتی پارٹیوں کے اپنے ضوابط اور طریقہ کار ہوتے ہیں کہ اگر کوئی عہدیدار یا ورکر سےکوئی غلطی سرزد ہوتی ہے یا وہ پارٹی کے بنیادی اصولوں کے خلاف کسی عمل میں پائے جاتے ہیں تو ذمہ دار دوست ان کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر بھی کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوتا تو اسے شو کاز نوٹس دیتے ہیں اور پارٹی کے اداروں میں جواب دینے کے لیئے موقع ضرور دیتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ پارٹی کے اصولوں پر عمل کرنے کی بجائے مجھے براہ راست معطل کرنا میرے خیال میں کسی صورت کوئی سیاسی اور انقلابی عمل نہیں جانا جاتا ہے۔ اگر کچھ ساتھیوں کی ذاتی خوشنودی بھی مقصود تھی تو پارٹی چیئرمین مجھے بتا دیتے تو میں خود ان ساتھیوں کی یہ خوائش پوری کرتا بجائے کوئی اخباری بیان دینے اور کوئی الزام لگانے کے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ سیاسی تاریخ میں ہر وقت شخصیات اور قبائل کا اثر اور کنٹرول مضبوط رہا ہے لیکن دوسری طرف باشعور ورکروں کا سیاسی اصول اور تسلسل کو جاری رکھنا بھی اپنی ایک علحیدہ تاریخ رکھتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ہر قومی اتحاد جو بلوچ کی قومی آزادی اور سیاسی و انقلابی اصولوں کی بنیاد پر بنتا ہے اسے ویلکم کرتا ہوں اور ہر انقلابی ساتھی کا دل سے احترام کرتا ہوں لیکن بحیثیت ایک سیاسی ورکر اپنی رائے کا حق بھی محفوظ رکھتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس سیاسی و انقلابی عمل میں ضرور ایک دوساتھیوں کو ذاتی طور پر میں پسند نہیں ہوں جس کی اپنی وجوہات اور میرا سیاسی و اصولی چیزوں پر سوالات ہیں جو کہ ان ساتھیوں کو پسند نہیں آتے اور وہ ہر سطح پر اثرانداز ہونے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ لیکن بحیثت ایک انقلابی ساتھی اصولوں پر قائم رہنے کی کوشش جاری رکھوں گا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز