پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریں چار رکنی وفد پروگرام میں شرکت کے لیئےامریکہ روانہ ہوگئی۔...

چار رکنی وفد پروگرام میں شرکت کے لیئےامریکہ روانہ ہوگئی۔ بلوچ رائٹس کونسل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ رائٹس کونسل کے صدر عبدالوہاب بلوچ، نائب صدر رزاق محمد شہنشاہی، جوائنٹ سیکریٹری جلیل حسین بلوچ اور دیگر عہدیداران نے ایک اعلانیہ میں کہا ہے کہ بلوچ رائٹس کونسل کا ایک 4 رکنی وفد بی آر سی کے ڈائریکٹر عبدالقیوم بلوچ اور دیگر عہدیداروں کی قیادت میں امریکہ کے سب بڑی سوشل آرگنائزیشن نیٹ روٹس نیشن کے سالانہ کنونشن 2015ءمنعقدہPhoenix City ، ایرازونہ اسٹیٹ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے۔ یہ کانفرنس چار روز تک 16جولائی تا19جولائی جاری رہے گی ۔ جس میں بی آر سی کے ڈائریکٹر عبدالقیوم بلوچ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،ماروائے عدالت میں کارکنوں کے قتل عام، شہری آبادیوں پر بمباری ، فورسزآپریشن اور بلوچ نسل کشی کو روکنے، سیاسی کارکنوں اور لاپتہ افراد پر ہونے والے مظالم سے متعلق مقالہ پڑھیں گے ۔ امریکہ میں یہ پہلا موقع کے بلوچ نمائندے کسی بڑے کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ بی آر سی کے عبدالوہاب بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ نیٹ روٹس نیشن کنونشن میں شرکت ہماری تنظیم کے لئے اعزاز ہے ۔ ہم نیٹ روٹس کے ڈپٹی ڈولپمنٹ ڈائریکٹر مادام کیرولین ڈیل ھائنس اور
ایرک ٹوتھ آپریشن ڈائریکٹر ، آرگنائزر ریون نولان، میری، کارمن، میلیسیا، ڈی سیری، اور تانیا کے مشکور ہیں کہ انہوںنے ہمیں یہ اعزاز دیا ہے کہ ہماری تنظیم کے نمائندے کنونشن میں شرکت کرسکیں۔ انہوںنے کہا کہ اس کنونشن 90 ڈسکشن پینل 45 ٹریننگ میوزک اور آرٹس پینل، لوکل ایکٹیوازم، پروگریسیو فلم سکریننگ، تحریکی لیڈر ان کی گفتگو اور خطاب Pub Quiz کا میڈی شو امیدواروں کی جانب سے استقبالیہ ،کانگریس مین ،سینیٹرز سمیت ہزاروں، بلاگ گرز، نیوزمیکرز، سوشل جسٹس نامور ایڈوکیٹس، لیبر و آرگنائزیشنز لیڈرز، گروس روٹس آرگنائزر، اون لائن ایکٹیوٹس شرکت کرینگے جو دنیا بھر میں ہونیوالے دیگر کانفرنس سے زیادہ ممتاز اور عظیم الشان ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز