پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںچمن: بوغرار روڈ پردھماکہ، ڈی پی او سمیت 3 ہلاک متعدد زخمی

چمن: بوغرار روڈ پردھماکہ، ڈی پی او سمیت 3 ہلاک متعدد زخمی

چمن (ہمگام نیوز)عید گاہ چوک میں پولیس قافلے پر خودکش حملے میں ضلعی پولیس افسر اپنے محافظ سمیت ہلاک جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چمن کے مصروف بازار عیدگاہ چوک میں بم دھماکہ کے نتیجے میں ڈی پی او چمن ساجد مہمند محافظ سمیت ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو ڈی پی او ساجد مہمند کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے بعد ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کاشف نے خودکش حملے کی تصدیق کردی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز