جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںچین: خفیہ راز افشاں کرنے کا الزام، صحافی گاؤ یو کی سزا...

چین: خفیہ راز افشاں کرنے کا الزام، صحافی گاؤ یو کی سزا برقرار

بیجنگ (ہمگام نیوز)چین کی ایک اعلیٰ عدالت نے ملک کی ایک سینیئر صحافی کو عدالت کی جانب سے قصوروار قرار دیے جانے کی سزا کو درست قرار دیا ہے جن پر حکومت کے خفیہ راز افشاں کرنے کا الزام تھا۔
لیکن عدالت نے صحافی گاؤ یو کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے سات کے بجائے پانچ برس قید کی سزا کر دی ہے۔
71 سالہ گاؤ کو ایک نچلی عدالت نے گذشتہ اپریل میں سات برس قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انھوں نے بیجنگ میں بند کمرے میں مقدمہ کی سماعت کے لیے اپیل کی تھی۔
کئي بیرونی ممالک کی حکومتوں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور اسے سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔
معروف تفتیشی صحافی کو کمیونسٹ پارٹی کے ایک اندرونی دستاویز کو امریکہ میں چینی زبان کی ایک ویب سائٹ، منگجنگ نیوز، کو بھیجنے کا قصورا ٹھہرایا گیا تھا۔ اس دستاویز میں آزاد پریس اور آزاد سول سوسائٹی کے خطرات سے متعلق آگاہ کیا گيا تھا۔
پہلی بار سماعت کے بعد عدالت نے قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ گاؤ یو نے ’اس راز کو غیر قانونی طریقے سے بیرونی لوگوں کو بھیجا۔‘
لیکن گاؤ یو اور منگجنگ نیوز نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ اس راز کو افشاں کرنے کی وہ ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز