جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںچین کی معیشت کودھچکا

چین کی معیشت کودھچکا

ہمگام نیوز::بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ’’ موڈیز ‘‘ نے چین کی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے تیس سال بعد چین کی معاشی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کردیا۔
موڈیز کی ریٹنگ انتہائی اہمیت کی عامل ہے اور یہ ادارہ دنیا کے تمام ملکوں کی معیشت پر گہری نظر رکھتی ہے۔ موڈیز نے اپنے رپوٹ میں کہا ہے کہ ریٹنگ میں کمی کی وجہ سے چینی معیشت کی سستی اور چین کے تمام معیشت پر بڑھتا ہوا قرض ہے۔ رپوٹ میں کہا گیا ہے چین کی معیشت آنے والے وقتوں میں مزید کمزور ہوسکتی ہے۔ عالمی تجزیہ نگاروں کا کہا ہے اس رپوٹ کی وجہ سے چین کے صدر شی جن پنگ کو سیاسی مشکلات کا سامنے ہوگا۔ دوسری طرف چینی حکومت نے اس رپوٹ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چین کی معیشت اس طرح کمزور نہیں جس طرح اس رپوٹ میں پیش کیا گیا ہے۔یاد رئے چین کی پاکستان چین راہداری پر سرمایہ داری کرنے کا مقصد بھی اپنی کمزور معیشت کو بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز