شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںڈاکٹر رسول بخش کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:بی...

ڈاکٹر رسول بخش کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین رشید کریم بلوچ نے ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے. مرحوم کی تعلیمی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گ. مرحوم نے اپنے دور میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا. ڈاکٹر صاحب بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور خضدار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار بھی رہ چکے ہیں. مرحوم کی تعلیمی کردار اور جد و جہد ہمارے لئے مشعل راہ ہیں. اس کے علاوہ مرحوم پروفیسر ایک نہایت خوشگوار اور مثبت سوچ رکھنے والے معلم تھے. آج بھی ان کے اسٹوڈنٹس اور دوست اپنے محفلوں میں مرحوم کی مثالیں دیتے ہیں. پروفیسر صاحب کمی آج ہم سمت پورے بلوچستان کو محسوس ہورہی ہیں.
چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے کہا کہ مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ریفرینس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ان کے ساتھی ان کی زندگی اور علمی خدمات پر روشنی ڈالیں گے. ریفریس کی جگہ اور تاریخ کا اعلان جلد بذریعہ میڈیا کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز