جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںڈاکٹر منان کا آواران میں لیویز اہلکاروں پر حملے کی مذمت

ڈاکٹر منان کا آواران میں لیویز اہلکاروں پر حملے کی مذمت

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ نے گزشتہ روز آواران کے علاقے جھاؤ میں لیویز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل قابل مذمت ہے کہ پیسوں کی لوٹ مار کی نیّت سے بلوچ لوگوں کو نشانہ بنایا جائے ،پارٹی مذمت کرنے کے ساتھ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور ذاتی مفادات و چوری کی غرض سے عام بلوچوں کو نشانہ بنانے والوں کو جلد قوم کے سامنے ظاہر کیا جائے گا۔ڈاکٹر منان بلوچ نے مزید کہا کہ قومی آزادی کی جنگ میں ہمیں بحیثیت تنظیم اپنے اداروں کو مضبوط کر کے ایسے عناصر کے ان ہتکھنڈوں کو قوم کے سامنے لانے کے ساتھ انھیں انصاف کے کٹہرئے میں لانا ہو گا۔ڈاکٹر منان بلوچ نے مقبوضہ بلوچستان میں جاری ریاستی فورسز کی بلوچ نسل کشی کو نام نہاد حکومتی اتحادیوں کی کار ستانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم ان لوگوں کے چہروں سے بخوبی واقف ہو چکی ہے ۔مگر بلوچ معاشرے میں نہتے لوگوں پر حملہ ، چادر و چار دیواری کی پامالی سنگین جرائم میں شمار ہو تے ہیں ، وہ قابض ریاست کی طرف سے ہو یا کسی عام چور و ڈکیٹ کی طرف سے ہو انتہائی قابلِ مذمت ہے ۔ ایسے اعمال کی روک تھام کیلئے بی این ایم کے پاس ایک واضح وژن و پالیسی ہے ، بی این ایم بلوچ عوام کی سماجی مسائل کے حل کیلئے عوام کیساتھ ہے اور نہتے عوام پر کسی بھی طرف اور کسی بھی سطح پر ظلم و جبر کو منظر عام پر لاکر ایک بہترین شفاف معاشرہ کے قیام اور انقلابی تربیت کے ذریعے اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔ ایک انقلابی معاشرہ ہی سماجی برائیوں سے پاک ہو کر آزادی کی حقیقی جد و جہد میں ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کر سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز