جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی/تربت:قابض پاکستانی آرمی بربریت جاری،گھر نذر آتش متعدد افراد لاپتہ

ڈیرہ بگٹی/تربت:قابض پاکستانی آرمی بربریت جاری،گھر نذر آتش متعدد افراد لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)تربت اور ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوجی بربریت جاری، یہاں آمدہ اطلاعت کے مطابق کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی افواج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئےمتعدد گھروں کو نذر آتش کردیا جبکہ خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےآٹھ افراد کو اٹھا کر لاپتہ کردیا لایتہ کیئے جانے والوں کی شناخت ولید ولد حاجی نصیر، زاہد ولد محمد عمر ، مختار ولد ریاض، مختار ولد محمد شریف مجیب ولد جنگیان، خیربخش ولد محمد کریم،سلیم ولد حاجی نصیر اور بهٹو ولدچاکر شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ سے لاپتہ کیئے گئے افراد میں سے مزید لوگوں کی شناخت ہوئی ہے جن میں رسولا بگٹی، سنجر بگٹی، جونک علی بگٹی، شبیر بگٹی، دنگلہ بگٹی، عرضی بگٹی، لونگ بگٹی، ڈاکٹر بگٹی، احمدین بگٹی، ننڈو بگٹی، بہلا بگٹی،اور عیدو بگٹی شامل ہے ان تمام لوگوں کو ان کے خاندان کے تمام افراد کے ساتھ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا تھا ان کل افراد کے تعداد 250 سے زائد ہے زرائع کے مطابق ان تمام افراد کو سوئی میں کچہ قلعہ میں رکھا جارہا ہے
جبکہ پاکستانی فورسز نے شہید عابد زاعمرانی اور شہید مختار بلوچ کے آخری آرام گاہ کی بے حرمتی کرنے کے ساتھ وہاں موجود آزاد بلوچستان کے بیرک کو بھی نذر آتش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز