جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد...

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے کنویں سے پلانٹ کو جانے والی 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھاجو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے پائپ لائن تباہ ہوگئی اور پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکاروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز