پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںڈیرہ غازی خان میں طلباء کے پُرامن احتجاج پر تشدد ،...

ڈیرہ غازی خان میں طلباء کے پُرامن احتجاج پر تشدد ، مذمت کرتے ہیں۔ بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ
ڈگریوں کے حصول کیلئے ہونے والے طلباء کے احتجاج کیے جس میں یونیورسٹی انتظامیہ اور وفاقی وزیر نے عرصہ دراز سے جو لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے کہ ادارہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے ان کےاس جھوٹے وعدے کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے تو ان پر تشدد کیا گیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے.
ترجمان نے مزید کہا کہ
احتجاج ہر شہری اور طلباء کا بنیادی حق ہے طلباء کے احتجاج پر وفاقی وزیر کی جانب سے تشدد کا حکم دینا باعث تشویش اور افسوس ناک ہے.
ہم انتظامیہ سے پوچھتے ہیں کہ طلباء سے لاکھوں روپے فیس بٹورنے اور اُن کے چار سال کا قیمتی وقت ضائع کرنے کی قیمت لاٹھی چارج اور تشدد ہے.
ترجمان نے کہا کہ ہم طلباء کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ہم سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ واقعے کا نوٹس لے کر طلباء کو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز