پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

ڈیرہ مراد جمالی(ہمگام نیوز)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز موا د سے اڑادیا سندھ ،پنجاب سے بلو چستان کا ریلوے کے ذریعے رابطہ منقطع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے لال شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کے ساتھ تخریب کاری کی غرص سے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا 2فٹ حصہ تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہونے کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔دریں اثناء دھماکے کے بعدریلوے کے عملے نے موقع پر پہنچ کر دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز