پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںکابل:اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ تین افراد جاں بحق

کابل:اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ تین افراد جاں بحق

کابل(ہمگام نیوز) افغان دارالحکومت کے ايک کرکٹ اسٹيڈيم کے باہر ہونے والے ایک خود کش بم دھماکے ميں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔کابل پوليس کے ترجمان بشير مجاہد نے بتايا کہ دھماکا اسٹيڈيم کے گيٹ کے باہر بدھ کے روز اس وقت ہوا، جب اسٹیڈیم میں موجود شائقين کی ايک بڑی تعداد ایک ميچ سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں کم از کم بارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس دھماکے کی وجہ سے میچ میں ایک مختصر سا وقفہ آیا۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز