پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکابل: برطانوی سفارت خانے کے قافلے پر حملہ

کابل: برطانوی سفارت خانے کے قافلے پر حملہ

کابل(ہمگام نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں جمعرات کے روز برطانوی سفارت خانے کے ایک قافلے پر ہونے والے خود کش بم حملے کے نتیجے میں ایک برطانوی شہری سمیت کم از کم پانچ افرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں افغان راہ گیر بھی شامل ہیں۔ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔کابل میں آج جمعرات کے روز برطانوی سفارت خانے کے قافلے پر جو حملہ کیا گیا اس کی گونج کابل میں دور تک سنی گئی اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ یہ حملہ جلال آباد روڈ پر کیا گیا جس کے راستے پر متعدد غیر ملکی سویلین اور عسکری کمپاؤنڈز واقع ہیں۔

برطانوی سفارت خانے کے کارواں پر حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کی ہے۔ اس بات کا اعتراف اس شدت پسند اسلامی تنظیم نے سماجی رابطہ کاری کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ طالبان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس خود کش حملے میں متعدد غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دعوے کی تصدیق ہنوز نہیں کی جا سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز