سه‌شنبه, آوریل 23, 2024
Homeخبریںکابل میں انڈین سفارت خانے پر میزائل حملہ

کابل میں انڈین سفارت خانے پر میزائل حملہ

ہمگام نیوز” زرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقہ میں انڈین سفارتخانے پر میزائل سے حملہ کیا گیا ۔میزائل حملے میں سفارت خانے کو جزوی نقصان پہنچا۔تاہم سفارتخانے کا حملہ معفوظ رہا۔انڈین وزیرخارجہ محترمہ سشماسوراج نے افغان حکومت سے سفارتخانے کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔خبر رساں ادارے “طلوع نیوز “سے گفتگو کرتے ہوئےافغان وزارت داخلہ کے ڈپٹی ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ کابل میں 14-اسٹریٹ وزیرمحمداکبرخان کے مقام پرمیزائل حملہ کیا گیاہے۔حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔اور یہ جگہ کینیڈین اور انڈین سفارت خانوں کے قریب واقع ہے۔یاد رہے یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے وفد کا دو روزہ دورہ افغانستان مکمل کرنے کے چند گھنٹے قبل ملک سے روانہ ہوا تھا۔تاہم وفد کے دورے کے دوران سخت سیکورٹی کے انتظامات کیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز